• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے زیادتی کیس نظام عدل کیلئے چیلنج، حکومت مستعفی ہو، احسن اقبال

موٹر وے زیادتی کیس نظام عدل کیلئے چیلنج، حکومت مستعفی ہو، احسن اقبال 


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں غیر ذمہ دارانہ طرزعمل پر حکمران مستعفی ہوں، موٹر وے زیادتی کیس نظام عدل کیلئے چیلنج اور نظام حکومت کیلئے چیلنج ہے،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں اپنی طرح اناڑی عثمان بزدار کو لیکر آئے ، انہوں نے موٹر وے زیادتی واقعے پر غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس شرمناک طریقے سے خاتون سے زیادتی کیس کو ہینڈل کیا گیا اس پر عمران خان کی حکومت نے دنیا میں ریکارڈ بنایا ہے۔

تازہ ترین