• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس ایف کی کارروائی، بیرون ملک جانیوالے سے پسٹل کی گولی برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر )اے ایس ایف حکام نے بیرون ملک جانے والے مسافر کے بیگ سے دوران تلاش پسٹل کی گولی برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق محلہ پٹھان والہ شجاعباد کا رہائشی محمد آصف بیرون ملک جانے کے لئے اپنے کزنوں کے ہمراہ ملتان ایئر پورٹ پہنچا جہاں اے ایس ایف عملے نے دوران چیکنگ مسافر کے بیگ سے نائن ایم ایم پسٹل کی ایک گولی برآمد کی، مسافر سے تحریری بیان لینے کے بعد اے ایس ایف حکام نے سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین