• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصدیق ہوچکی، نواز شریف فراڈ کرکے باہر گئے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف فراڈ کرکے باہر گئے، اس بات کی تصدیق ہوگئی۔

فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان الیکٹرک گاڑیاں لانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 3 سے 4 سال میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کردیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ سے آتی ہے، وفاقی دارالحکومت میں 10سال میں ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق جو آج فیصلہ آیا ہے وہ بہت خوش آئند ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے آج ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، اب یہ تصدیق ہوچکی کہ نواز شریف فراڈ کرکے باہر گئے۔

تازہ ترین