• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کو 186 روز بیت گئے، ان کی رہائی کے حق میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جنگ جیو سی بی ایز اور صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے احتجاج میں کالم نویس، وائس آف کراچی کے چیئرمین سہیل ہاشمی، جنرل سیکریٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن فرحان الیاس، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری دی نیوز یونین دارا ظفر اور جنرل سیکریٹری جاوید پریس یونین رانا یوسف نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزاد میڈیا کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ میں ظہیر انجم، اویس قرنی، طاہرزمان، فاروق اعوان، محمد شفیق، عزیز شیخ، منور حسین، محمد علی، افضل عباس، رومیو جالب اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

مقررین نےکا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں جاری احتجاجی کیمپ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ، پریس ورکرز، دی نیوز یونین کے رہنماؤں اور فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن سمیت سیاسی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر ملازمین اور صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پشاور میں صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جیو گروپ کو سچ بولنے اور بتانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

بہاول پور میں صحافیوں نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

راجن پور میں صحافی برادری کی جانب سے چوک اللّٰہ آباد میں احتجاج کیا گیا۔

نواب شاہ میں کریانہ ایسوسی ایشن نے لال بلڈنگ چوک پر مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین