• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دیں: اُشنا شاہ

ٹی وی انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دی جائے کیونکہ جانور بہت اچھے ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے آبی جانور سیل کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ زیادتی کرنے والے درندوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں حالانکہ جانور تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔‘


اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر اگست 2019 میں جنوبی افریقہ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ موجودہ نظام کو ہمیشہ کسی بھی ایکشن کیلئے بروقت احتجاج کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے؟‘

اعجاز اسلم نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایک صحت مند معاشرے میں خواتین کو محفوظ محسوس کروایا جاتا ہے اور اسے اس بات کا اطمینان دیا جاتا ہے کہ اسے ہر حال میں سنا جائے گا۔

تازہ ترین