• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: سینیٹر مشتاق احمد اور اسپیکر میں تلخ کلامی


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسپیکر ایف اے ٹی ایف کی غلامی میں قوانین کی خلاف ورزی اور پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں۔

مشتاق احمد کو جواب دیتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ تقریر کرنے کا شوق یہاں پورا نہ کریں، ترامیم پیش کریں۔

جس کے جواب میں سینیٹر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں تقریر نہیں کررہا اپنا حق استعمال کررہا ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشتاق صاحب مجھے معلوم ہے آپ بہت اچھے مقرر ہیں، مگر ابھی صرف ترامیم پیش کریں، ورنہ آپ کا گلا بیٹھ جائے گا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ میرے گلے کی فکر نہیں کریں، دستور کی فکر کریں اور پارلیمنٹ کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب دستور کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے جملوں کے تبادلوں کے دوران مشتاق احمد خان کا مائیک بند کردیا گیا تھا، تاہم سینیٹر مشتاق احمد خان کے احتجاج کے بعد اسد قیصر نے ان کا مائیک کھلوادیا اور انہیں تقریر کرنے کا موقع دیا۔

تازہ ترین