• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی کا لباس سے متعلق مداحوں کو مفید مشورہ

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ صبور علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو لباس سے متعلق مفید مشورہ دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: صبور علی کو اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر سفید شرٹ میں ملبوس اپنی ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے، صبور علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں کیپ اور نئی طرز کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔

View this post on Instagram

When in doubt wear white

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly) on


صبور علی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ ’جب رنگوں کے درمیان تذبذب کی سی کیفیت محسوس کریں تو سفید رنگ چُن لیں ۔‘

صبور علی کی اس خوبصورت تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے مداحوں اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف دیگر شخصیات کی جانب سے بھی لائیکس اور کمنٹس آنا شروع ہو گئے جس میں اُن کے خوبصورت پہناوے کی خوب تعریفیں کی گئیں اور مفید مشورے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

پاکستانی اداکارہ کِنزہ ہاشمی نے بھی صبور کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ خوبصورت لوگ کہاں جا رہے ہیں ؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے صبور علی نے کنزہ ہاشمی سے کہا کہ ’آپ جیسے خوبصورت کا انتظار کر رہے ہیں،‘ اور ساتھ میں صبور علی کی جانب سے کنزہ ہاشمی کے لیے دل کا ایموجی بھی بنایا گیا۔

تازہ ترین