• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی ٹیکس سے متعلق جاری تفصیلات درست نہیں‘ترجمان

زرداری کی ٹیکس سے متعلق جاری تفصیلات درست نہیں‘ترجمان 


کراچی( نیٹ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2018کے جاری کردہ ٹیکس اعدادوشمار کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری نے 2018میں 22 لاکھ18ہزار روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آصف علی زرداری نے زرعی انکم ٹیکس کی مد میں بھی ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ سال 2018 میں آصف زرداری کی ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ھزار 64 روپے بنتی ہے۔ 

تازہ ترین