• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا ہتک عزت کا دعوی ، میشا والدہ سمیت طلب


گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر ہتک عزت کے دعوی پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں میشا شفیع اور ان کی والدہ صبا حمید کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

یہ بھی پڑھئیے: میشا کی ایک ٹوئٹ نے میری زندگی بدل دی،علی ظفر

ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی، جج نے سماعت کے دوران گواہوں کو پیش ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا اور گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کوطلب کرلیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت پرگواہوں کو بیانات پرجرح کی جائے گی،جبکہ میشا شفیع اور ان کی والدہ صبا حمید سمیت دیگر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفرنے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے ، جبکہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔

علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس پر آئندہ سماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین