• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینلز پر ڈراموں کیخلاف شکایات پر غور کے لیے کمیٹی قائم


انٹرٹینمنٹ چینلز پر ڈراموں کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی بنانے کا فیصلہ آج کراچی میں پیمرا اور پی بی اے میں شامل انٹرٹینمنٹ چینلز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں انٹرٹینمنٹ چینلز پر مواد اور ڈراموں سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ڈراموں کے خلاف شکایات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کو قبول کرنا ہوگا۔

کمیٹی پیمرا اور پی بی اے کی مشاورت سے قائم کی جائے گی اور آزادانہ حیثیت میں اعزازی طور پر کام کرے گی۔

اجلاس میں پیمرا کی طرف سے چیئرمین محمد سلیم بیگ، ڈی جی لائسنسنگ وکیل خان، جی ایم آپریشنز محمد طاہر، جی ایم مانیٹرنگ عمر وقاص قریشی اور آر جی ایم، اشفاق جمانی شریک ہوئے۔

پی بی اے کی جانب سے چیئرمین شکیل مسعود، طاہر اے خان، جرجیس سیجا، سلطانہ صدیقی، احمد زبیری، عمران انصاری اور عبدالجبار نے شرکت کی۔

تازہ ترین