• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں روزانہ 1100نئے کورونا مریض سامنے آرہے ہیں

 برسلز( نمائندہ جنگ) بلجیم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ ہفتے کے دوران روزانہ 1100 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں یہ اضافہ 65 فیصد زائد ہے۔ سب سے زیادہ تعداد میں مریض 14 ستمبر کو سامنے آئے تھے ۔ جن کی تعداد 1717 تھی۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے متعلقہ ادارے سائنسانو کے مطابق اس ہفتے کے دوران 33 ہزار 200 ٹیسٹ روزانہ کئے گئے ۔ دوسری جانب اس وبا کے آغاز سے لیکر آج تک بلجیم میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد نے ایک لاکھ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ سائنسانو کے اعدادوشمار کے مطابق ایسے مریضوں کی کل تعداد 100748 رہی ۔ جبکہ اس دوران مجموعی طور پر ملک میں 2 اعشاریہ 8 ملین افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اموات کی تعداد 2.7 روزانہ رہی۔ اس طرح بلجیم میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 9944 ہوگئی ہے۔ بلجیم میں کورونا کا Rt نمبر یعنی ری پروڈکشن نمبر 1.36ہے۔ سائنسانو کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک متاثرہ مریض سارے ملک میں ایک اور شخص کو یہ مرض لگا سکتا ہے۔ اس طرح سامنے آنے والے پازیٹو کیسز کی تعداد کے لحاظ سے اس وائرس کی منتقلی اور پھیلاؤ کا اندازہ بھی لگا یا جا سکتا ہے۔ بلجیم میں کورونا وائرس کے 417 مریض اس وقت ہسپتالوں میں ہیں ۔ ان میں سے 78 انتہائی نگہداشت وارڈ میں جبکہ 44 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔ 
تازہ ترین