اسلا م آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی مداخلت سے ٹیکنالوجی کے میدان میں خد ما ت انجام دینے والی ڈاکٹر عاصمہ سعید کو دس سال بعد گولڈ میڈل مل گیا۔ ڈاکٹر عاصمہ سعید کو صدر پا کستان نے 2010ء میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اعلی خدمات انجام دینے کے اعزاز میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا تھا مگر دس سال گزرنے کے باوجود نہ تو ان کو گولڈ میڈل دیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سسرٹیفکیٹ دیا گیا۔ شکایت گزار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رابطہ کرتی رہی مگر اس کی شنوائی نہ ہوئی بالآخر اس نے وفاقی محتسب کو شکایت کر دی۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں سماعت کے دوران ایجنسی کے افسران نے دو تین ماہ کے اندر گولڈ میڈل دینے کا وعدہ کیا مگر اس کے باوجود تاخیر ہوتی رہی۔ با لاآخر محتسب کے ڈائر یکٹرجنرل برائے عملد رآمد محمد اشفاق احمد کی کوششوں سے ڈاکٹر عاصمہ سعید کو سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل مل گیا ہے۔