• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، چھت گر گئی


گوجرانوالہ میں پلاسٹک کے برتن بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت سے عمارت کی چھت بھی گر گئی، ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

ریسکیو کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں واقع پلاسٹک کے برتن بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 3 کنال سے زائد رقبے میں بنی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق آگ کی شدت سے عمارت کے کئی کمروں کی چھتیں بھی گر گئیں ، ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔


ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، آگ سے جھلس کر معمولی زخمی ہونے والے دو افراد کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین