• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کے 633 نئے کیسز ، 4 اموات رپورٹ


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 633نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 566مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 420تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 7ہزار 15مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 556کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 33 ہزار 947ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 460ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 98 ہزار 428مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 226 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 357 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 258 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 162کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 180 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 14 ہزار 394مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 483کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 82 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 533مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 69 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار 393کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 31 لاکھ 94ہزار 317کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین