• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم : مرکز صحت میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف


جہلم میں بنیادی مرکز صحت میں خواتین مریضوں کی مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری کے بعد مرکزی ملزمان کو معطل کرکے تمام عملے کا تبادلہ کردیا گیا۔

جہلم کے بنیادی مرکزی صحت سے متعلق محکمہ صحت کو شہری کی درخواست موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر خواتین مریضوں کی نازیبا ویڈیو بناکر اپنے بہنوئی پولیس اہلکار کو واٹس ایپ کرتی ہے اور پھر بہنوئی ان خواتین کو بلیک میل کرتا ہے۔


سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق اس درخواست پر انکوائری کی گئی تو عملے کے چند ملازمین ملوث پائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام مرکزی ملزمان کومعطل کرکے پورے عملے کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور پولیس اہلکار سے متعلق قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کے لیے ڈی پی او کو خط ارسال کردیا ہے۔

تازہ ترین