• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،زرداری کی درخواست ضمانت 23 ستمبرکو سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس سے متعلق 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنز کی نیب انکوائری میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست 23 ستمبر کو سماعت کےلئےمقرر کر دی ہے ۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اس روز اسی بنچ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لئے مقرر ہیں۔
تازہ ترین