• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننس اچھی نہ ہونے کی وجہ سول سروس کا آئین کے مطابق نہ ہونا ہے پراونشل سول سروسز ایسوسی ایشن

لاہور( نمائندہ جنگ) آل پاکستان پراونشل سول سروسز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وفاقی نظام اور گورننس کے بہتر نہ ہونے کی بنیادی وجہ سول سروس کا قانون اور آئین سے مطابقت نہ رکھنا ہے۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایک وفاقی نظام میں جب وحدانی طرز پر سول سروس بغیر کسی قانون، دستاویزات اور آئین کے کام کرے گی تو حکومت و ریاست معطل ہی رہے گی۔ سول سروس کو قانون اور آئین کے مطابق استوار کرنے کی انتہائی ضرورت ہے تا کہ وفاق اور حکومت کا کاروبار چل سکے۔
تازہ ترین