• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ امتحانات میں کم وقت کی وجہ سے نصاب کو کم کیا گیا ہے، ڈاکٹر مراد راس

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی سربراہی میں ایکسیلریٹد لرننگ پروگرام کے تحت 36 اضلاع کے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کو کتابیں فراہم کر دی ۔ گذشتہ روز قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں تقریب میں ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ 2021 کے سالانہ امتحانات میں مخض 6 ماہ کا عرصہ بچا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کو کم کیا گیا ہے ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سمارٹ سیلیبس متعارف کروایا گیا ہے ۔پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیے نصاب میں کمی کی گئی ہے ۔ اے ایل پی بکس کی کاپیوں کو پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
تازہ ترین