چین میں سمندر کی لہروں نے سڑک پر رواں دواں گاڑیوں کو دھو ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ورائرل ہوگئی۔
چین کے صوبے جیانگ کے شہر ہینگژو سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندر کنارے بنی سڑک پر درجنوں گاڑیاں آرام سے محو سفر کے اچانک ایک بڑی لہر آتی ہے اور گاڑیوں کو بہا لے جاتی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ پانی کا بہاو اس قدر تیز ہے کہ گاڑیاں آپس میں ٹکراتی ہوئے سڑک کے کنارے پر جالگیں، تاہم اس حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں