• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی مذمت سے گریز، فلسطین نے عرب لیگ کی صدارت احتجاجاً چھوڑدی

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی مذمت نہ کرنے پر علاقائی تنظیم عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی۔ فلسطین کو اگلے 6ماہ تک عرب لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی لیکن آج رملہ میں پریس کانفرنس کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین صرف موجودہ اجلاس کی صدارت کرے گا۔ خیال ر ہے کہ 9 ستمبر کو فلسطین کی صدارت میں عرب لیگ کے 22 رکنی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل عرب ممالک معاہدوں پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس پر رکن ممالک نے اتفاق نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین