• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹا لیکس، چیئرمین ایس ای سی پی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایس ای سی پی نے ڈیٹا لیکس میں مبینہ طور پر ملوث 8 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر 8 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر ( مارکٹنگ ) بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افسران کا تعلق آئی ٹی ونگ اور مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہ سعدیہ خان نے ہفتہ کے روز ڈیٹا لیکس کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی تھی جس میں 8 ملازمین کو ڈیٹا لیک میں ملوث قرار دیا گیا ، یہ افسران سات روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی زیر بحث آیا اور چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیراعظم سے بھی ملاقات میں معاملے سے متعلق اپ ڈیٹ کیا۔

شوکاز نوٹس کی تصدیق سے متعلق چیئرمین ایس ای سی پی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

تازہ ترین