• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست میں دوسری بار کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سر پلس رہا: اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں مسلسل دوسری مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 50 کروڑ 8 لاکھ ڈالر سر پلس تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق اگست کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 29 کروڑ 7 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سر پلس رہنے کی وجہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہے۔


مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہونے کی دوسری وجہ مجموعی طور پر درآمدات میں کمی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں مجموعی طور پر سرپلس بیلنس 80 کروڑ 5 لاکھ ڈالر رہا۔

تازہ ترین