گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے، صدر مملکت عارف علوی نے سمری کی منظوری دیدی۔
چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کےمطابق وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان میں الیکشن سے متعلق بھیجی گئی سمری کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی ہے۔
سمری کے تحت گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر جی بی کے مطابق 24اکتوبر کو الیکشن کا مکمل اور تفصیلی شیڈول جاری کیا جائے گا۔
اس حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔