• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف دوسرے والد تھے، ہیں اور رہیں گے، مریم کا پیغام


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر اور اپنے چچا شہباز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ شہباز شریف ایک ایسے آدمی ہیں، جنہوں نے اپنی ذات کو نظرانداز کر کے قوم کی خدمت کی۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک ایسا شخص جس نے بدترین ذاتی اور سیاسی الزامات کے باوجود اپنے بھائی کے ساتھ بھرپور وفاداری کی مثال قائم کی۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف ایک ایسے آدمی ہیں جو ان کے دوسرے والد تھے، ہیں اور رہیں گے۔

مریم نواز کے مبارک باد کے پیغام پر شہباز شریف نے بھی ’گڑیا اللّٰہ تمہیں خوش رکھے‘ کا جواب دیا۔

تازہ ترین