• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے لئے بات چیت کا آغاز

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا میں تین ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔پاکستانی ٹیم زمبابوے جانے سے قبل دس دن جنوبی افریقا میں قیام کرکے تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔یہ سیریز اس ماہ ہونا تھی لیکن کوویڈ19کی وجہ سے سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی تجویز کرکٹ جنوبی افریقا کو بھیج دی ہے۔پی سی بی کو امید ہے کہ پی ایس ایل سکس کے بعد مارچ میں پاکستان ٹیم دس دن فارغ ہوگی ۔ان دس دنوں میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا سے میچ کھیل ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے زمبابوے روانہ ہوجائے گی۔زمبابوے کے بعد پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز کھیلنے جا نا ہے۔پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقا میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقا میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔

تازہ ترین