• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 ممالک کے سفیروں، دفاعی اتاشیوں کا LoC کا دورہ


مختلف ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے والے وفد میں 24 ممالک کے سفارت کار، دفاعی اتاشی اور نمائندے شامل ہیں۔

برطانیہ، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، آذر بائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، یونان، آسٹریلیا، ایران، عراق کے سفیر، دفاعی اتاشی اور نمائندے اس وفد میں شامل ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی ایل او سی روانہ ہوئے ہیں، سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا وفد خود بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔


سفارت کاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین