• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LoC دورے کے بعدغیر ملکی سفیروں نے کیا کہا؟

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر  جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے رہائشی بھارتی فائرنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو چیلنج

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے غیر ملکی سفرا اور میڈیا نمائندگان کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کروایا گیا تھا۔

چینی سفیر نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے بعد میڈیا نمائندے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تباہی دیکھی جبکہ یہاں دہشت گردی کی تربیت کا کوئی کیمپ نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے: LoC پر جہاں مرضی ہو، جائیں‘‘

انہوں نے مزید کہا  کہ ایل او سی پر لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے اور وہ تکلیف سے گزررہے ہیں۔

یاؤ جنگ کا کہناہے کہ میرا خیال ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پُر امن طریقے سے اب حل ہوجانا چاہیے۔

ایل او سی دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے: غیر ملکی سفیروں کا دورۂ LoC، بھارتی ناظم الامور نہیں گئے

پاکستان میں متعین بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک نے کہا کہ شہریوں پر حملے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔

ملائشین ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کےمرکز کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

جنوبی افریقن ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارتی فورسز نے انسانیت کے تمام اصول بھلا دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی آرمی چیف کے ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کو بے نقاب کرنے کے لیے پاک فوج نے پاکستان میں غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنروں کو کنٹرول لائن پر نوسہری، شاہ کوٹ اور جورا سیکٹرکا دورہ کرایا تھا۔

  غیر ملکی سفیروں کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے موقع پر میجر جنرل آصف غفور بھی کنٹرول لائن پر موجود تھے، انہوں نے غیر ملکی سفرا کو  پیش کش کی کہ وہ جہاں مرضی جائیں اور خود صورتِ حال کا جائزہ لیں۔

تازہ ترین