• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا، علی ظفر

گلوکاری اور اداکاری کی دُنیا میں اپنا نام بنانے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی زندگی کا سفر کچھ یادگار تصاویر سے بیان کردیا۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر نے اپنی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جو گلوکار کے بچپن کے دِنوں سے لیکرحالیہ دِنوں کی ہیں۔


علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُن کے بچپن، اسکول، کالج اور گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے خاص لمحات کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ ’وقت کے ذریعے زندگی کا ایک سفر۔‘

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ کے بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا۔‘

علی ظفر کی زندگی کے سفر کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر اُن کے مداح ناصرف خوش ہوئے بلکہ پوسٹ پر تبصرے بھی کیے۔

مُسکان نامی مداح نے لکھا کہ ’ابھی تک کا شاندار سفر۔‘

حرا نامی مداح نے علی ظفر کے پوز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ! بھائی کے پوز تو بچپن سے ہی کمال ہیں۔‘

صدف نامی مداح نے گلوکار کو پوز کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی ایسے ہی شغل میلہ لگا کر رکھو، قسم سے آپ تو پوز کے بادشاہ ہیں۔‘

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’تصاویر دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ بچپن سے کیوٹ بھی ہو۔‘

واضح رہے کہ علی ظفر اکثر اپنی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اس طرح وہ اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

تازہ ترین