• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمٰن قتل کیس کا فیصلہ 1 ماہ میں سنانے کا حکم


سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹرائل کورٹ کو پروین رحمٰن قتل کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ گزشتہ 20 ماہ سے ٹرائل تعطل کا شکار ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ پروین رحمٰن قتل کیس میں جمع کرائی گئی رپورٹ تفصیلی ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں 5 ملزمان تھے، جن میں سے 1 ملزم قاری بلال کو اسی شام قتل کر دیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کو 2013ء میں کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔

24 اپریل 2018ء کو ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ اور سماجی کارکن پروین رحمٰن کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

تازہ ترین