آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آرمی چیف سے نون لیگی قیادت کی 2 ملاقاتیں ہوئیں: شیخ رشید


وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے نون لیگی قیادت کی 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف سے نون لیگ کی قیادت کی ایک نہیں 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگی قیادت کی عسکری قیادت سے 2 ماہ میں 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں، احسن اقبال اس میٹنگ میں بھی موجود تھے اور اُس میٹنگ میں بھی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے آرمی چیف اور جنرل فیض سے ون آن ون ملاقات بھی کی، پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات 5 گھنٹے اور دوسری ملاقات سوا 3 گھنٹے جاری رہی۔


وزیرِ ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ احسن اقبال عسکری قیادت کے ساتھ دونوں ملاقاتوں میں موجود تھے، گلگت بلتستان پر میٹنگ بلائی گئی مگر سیاست پر کھل کر بات ہوئی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نون سے شین لیگ کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے، دسمبر، جنوری تک سیاست اور بدلے گی، مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید