• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے 30 ستمبر سے قبل 25 ہزار افراد سعودی عرب پہنچا دیگی

کراچی (نیوز ڈیسک)پی آئی اے30ستمبر سے قبل 25ہزار افراد سعودی عرب پہنچا دیگی،وزیراعظم پاکستان کی خصوصی کوششوں سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کو 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ گزشتہ رات جاری کیا گیا،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئےخصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کیا گیا۔وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کی سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین