• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سرینگر میں ممتاز وکیل بابر قادری کو قتل کردیا گیا ، وکیل بابر قادری مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے۔

وکیل بابر قادری نے بھارتی ٹی وی پروگرام میں بھارت مردہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔

بابر قادری کو نامعلوم شخص موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا۔ قتل پر بھارتی حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق موت سے ایک گھنٹے قبل بابر قادری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدﷲ نے وکیل بابر قادری کی موت دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں فاروق عبدﷲ کا کہنا تھا کہ المیے کا احساس زیادہ ہے کیونکہ بابر قادری نے دھمکی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ ان کی وارننگ ان کا آخری ٹوئٹ تھا۔

تازہ ترین