• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کےزیراہتمام مستحق طلباء کیلئے امداد

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) تعلیم و تربیت حاصل کرنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے،تعلیم و تربیت سے ہی غربت اور جہالت ختم کی جا سکتی ہے۔ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے، کوٹلی ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران غریب و مستحق طلباء کی مدد کرکے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممبران ٹرسٹ ڈاکٹر محمود ندیم ،پروفیسر اشرف کھوکھر، جاوید احمد قادری، راجہ آزاد کیانی،حیدر زمان قادری، چوہدری محمد اکبر، ڈاکٹر محمد یعقوب ،ماسٹر شاہین پرویز، ماسٹر منور قریشی ودیگر نے ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران کیا ۔ دوران اجلاس ممبران ٹرسٹ نے ان معززین کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جو ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر پروفیسر اشرف کھوکھر نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے نتیجےمیں ٹرسٹ کی وساطت سے مقامی بوائز اورگرلز اسکول کے بچوں میں کتابیں،یونیفارمز،جوتے اور فیس ادا کی جارہی ہے ۔اس موقع ڈاکٹر محمود ندیم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے مستحق غریب طلباء و طا لبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔مہمان خصوصی جاوید احمد قادری نے بیرون ملک کے ممبران ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا جو ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد یعقوب، ماسٹر شاہین پرویز، ماسٹر منور حسین قریشی، حیدر زمان قادری، چوہدری محمد اکبر، راجہ آزاد کیانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون ہمارا جزوایمان ہے۔ تاکہ یہ شجر پروان چڑھتا رہے۔ ماشااللہ اس ٹرسٹ کی وساطت سےاسکولز سے لےکر یونیورسٹی تک غریب مستحق ذہین طالبہ و طالبات کی مدد کی جاتی ہے۔ ہماری یہ جدوجہد انشااللہ جاری رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر ممبران ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام غریب و مستحق طلباء وطالبات میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین