• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سال تک گیس کی کمی کی صورتحال برقرار رہے گی،حکومت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار اور طلب میں خلیج بڑھتی رہی ہے جس کی وجہ سے موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا۔ندیم بابر کے مطابق گیس کی کمی کی صورتحال آئندہ دو سال تک برقرار رہے گی جس کی بنیادی وجہ گزشتہ پانچ برسوں میں گیس کی تلاش کا کوئی نیا معاہدہ نہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو جاتا‘ آئندہ برسوں میں ایل این جی پر انحصار مزید بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران‘ پاکستان گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے اس کے برعکس تاپی پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں ہیں۔

یہ بات وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی گیس کی پیداوار میں سالانہ سات سے نو فیصد تک کمی آ رہی ہے۔​

سردیوں میں گیس کی طلب کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کرنا ہوگی جس کے لئے وزارتِ توانائی ایک پلان ترتیب دے رہی ہے۔

تازہ ترین