آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیلجیئم: قیدیوں کو چھڑوانے کیلئے ہیلی کاپٹر ہائی جیک

بیلجیئم میں قیدیوں کو چھڑانے کے لیے ہیلی کاپٹر ہائی جیک کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجئین پولیس ان 3 افراد کو بہت سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جنہوں نے جمعہ کے روز بیلجیئم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن کے علاقے درنے سے ایک ہیلی کاپٹر کو گن پوائنٹ پر ہائی جیک کیا تھا۔

اینٹورپ پبلک پراسیکیوٹر کے ترجمان کے مطابق ان افراد نے 36 سالہ خاتون پائلٹ کو مجبور کیا کہ وہ ہیلی کاپٹر کو برسلز کی معروف فوریسٹ جیل کے اوپر لیکر جائے، لیکن اسے وہاں لینڈ کرنے کی جگہ نہیں ملی۔

اسی کے ساتھ ہی جیل انتظامیہ نے ایک ہیلی کاپٹر کو اوپر اڑتا دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا، لیکن پولیس ہیلی کاپٹر کی آمد سے قبل ہی ہائی جیکرز اسے لے کر براباں والونیا کے علاقے ہیلیسن چلے گئے اور فرار ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر کی پرواز کے فوری بعد جیل انتظامیہ نے ساری سرگرمیاں معطل کر کے قیدیوں کی گنتی کی لیکن کوئی قیدی کم نہیں پایا گیا۔

یاد رہے کہ قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بیلجیئم میں ہیلی کاپٹر کو ہائی جیک کرنے کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل جولائی 2009 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کے دوران ہائی جیک شدہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بروج جیل کے ایکسرسائز یارڈ سے 3 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید