اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی آئی اے طیارہ حادثہ کےحادثے میں زخمی ہونے والے پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود کا پی آئی اے پر اعتماد کا اظہار ظفر مسعود حادثے کے بعد پہلی مرتبہ ہوائی سفر پر روانہ ہوئے اور اس کے لئے انہوں نے دوبارہ قومی ائیرلائن کا انتخاب کیا۔
ظفر مسعود پی آئی ائی کی پرواز پی کے 304 سے لاہور روانہ ہوئے اور انہوں نے وہ پرانی نشست نمبر کا انتخاب کیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر خلیل اللّٰہ شیخ اور شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ عامر علی نے الوداع کہا لاہور آمد پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک خصوصی طور پر ان کا استقبال کرنے اسلام آباد سے پہنچے۔
سی ای او پی آئی اے نے ظفر مسعود کو گلدستہ پیش کیا۔