• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی درخواستیں خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس میں میگامنی لانڈرنگ،پنک ریذیڈنسی اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیسز میں ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاہےکہ ٹرائل کے دوران نئے شواہد پیش کرنے کے لئے ضمنی ریفرنس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں، نیب آرڈیننس یا کسی بھی اور قانون میں ضمنی ریفرنس پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، نئے شواہد سامنے آنے پرچئیرمین نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے، آصف علی زرداری کے اعتراضات میرٹ پر پورے نہیں اترتے اس لیےمسترد کئے جاتے ہیں۔
تازہ ترین