• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی خواہش تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بیان میں کہاگیاہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھ کر تنقید کرنے، میڈیا میں شرافت ،ایمانداری کا درس دینےاور پس پردہ معافیاں مانگنے والوں کو اللہ نے بے پردہ کردیاہے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایف اے ٹی ایف کے بل تک پر اعتراض کیا تھاحتیٰ کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ان لوگوں کی ناقص پالیسی اور کرپشن کی وجہ سے شامل کیاگیا تھا بل پاس نہ کراکر ان لوگوں کی خواہش تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیاجائے لیکن غیور پارلیمنٹرین اور محب وطن پاکستانیوں نے بل پاس کرکے ان کی ملک سے نفرت اور بے وفائی کو دنیا کے سامنے واضح کردیااے پی سی نہیں بلکہ چوروں کااجتماع تھا جو ملکی وعوام کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کرپشن اور چوری کوچھپانے کیلئے ایسا کرہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طریقے سے حکومت یا ریاست کو بلیک میل کرکے این آر او کرنے کوشش کی جا رہی ہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ چوروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیاجائے گا بلکہ احتساب کے عمل کو تیز تر کیاجائے گا ۔
تازہ ترین