• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیرِ دفاع پرویزخٹک نے روس میں کثیر الملکی فوجی مشق قفقاز 2020ء کا مشاہدہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان اورچینی فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے شہر استرکان میں منعقد ہونے والی کثیر الملکی فوجی مشق قفقاز 2020ء کا وزیرِ دفاع پرویزخٹک نے مشاہدہ کیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیرِ دفاع کے ساتھ وفد میں موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان اور چینی دستوں کے اہل کاروں سے ملاقات بھی کی۔

تازہ ترین