• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 3 لاکھ 10 ہزار ہو گئے


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 280 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 205 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 584 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 35 ہزار 766 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 486 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 99 ہزار 128 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 230 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 617 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 259 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 440 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 181 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 13 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 662 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 85 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 649 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 71 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 468 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 34 لاکھ 20 ہزار 654 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین