• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BRT بسوں میں آتشزدگی واقعات ، بیرون ملک سے طاقتور پرزے منگوانے کا فیصلہ

پشاور(گلزار محمد خان) بس ریپڈ ٹرانزٹ BRT میں آتشزدگی واقعات اور وجوہات کی نشاندہی کے بعد تمام بسوں سے متعلقہ ناقص اور کمزور آلات نکالنے اور چین سے زیادہ استعداد کے حامل نئے پرزے منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چین میں نئےآلات کی تیاری، بذریعہ ہوائی جہاز پشاور منتقلی، کسٹم کلیئرنس، تنصیب اور آزمائش تک BRTسروس معطل رہے گی،چنانچہ نئے آلات کی تیاری، بذریعہ ہوائی جہاز پشاور منتقلی ، کسٹم کلیئرنس، تنصیب اور آزمائش تک بس سروس بند رہے گی تاہم صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ 26اکتوبر سے BRTسروس دوبارہ بحال ہوجائیگی، بسوں کی 12سال وارنٹی ہے اس لئے آلات کی تبدیلی اور تنصیب پر صوبائی حکومت کا کوئی خرچہ نہیں ہوگا ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے70ارب روپے کی لاگت سے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ مکمل کیا ہے ۔
تازہ ترین