کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن نے وفاقی حکومت کی نااہلی،شہر میں گیس کی کمی اور اس کے باعث بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیاصدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ منگل 29 ستمبر 2 بجے سوئی گیس کے ہیڈ آفس کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ۔