• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی میں لوٹ مار، تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)سبزی وفرٹ منڈی کے تاجروں نے امن وامان کی خراب صورتحال اور لوٹ مار کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث سپر ہائی وئے پرٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ تاجروں نے ہڑتال کا اعلان بھی کردیاہے، پیر کو سبزی فروٹ منڈی کے اندر پولیس چوکی کے ساتھ منسلک بینک سےساڑھے گیارہ لاکھ روپے لے کر نکلنے والے تاجر سے وردی پہنے ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے اور اس موقع پر موجودنے پولیس ڈاکوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرسکی، ، جس پر تاجر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے منڈی کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے شدید احتجاج کیا۔
تازہ ترین