آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹیوٹا کے 46کالجز میں آن لائن داخلہ مہم کا افتتاح

لاہور(خبر نگار)چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے گزشتہ روز ٹیوٹا کے 46کالجز میں 2020-21 سیشن کیلئے داخلہ کی مہم کا آن لائن افتتاح کر دیا ہے ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ ڈی اے ای کی31 ٹیکنالوجیز میں داخلہ کیلئے مرکزی طور پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔علی سلمان نے کہا کہ آن لائن کورسز شروع کرنے کے بعد مرکزی طور پر داخلہ کا آغاز کر کے ہم فنی تعلیم کے فروغ کے ذریعے قومی تعمیر کی شاہراہ پر چل نکلے ہیں ۔ٹیوٹا پنجاب میں 20ہزار ہنر مندوں کو تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ ہم اس سے پہلے آن لائن فنی تعلیم بھی متعارف کرا چکے ہیں اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹیوٹا کے چیف آپرئٹنگ آفیسر اختر عباس بھروانہ ،جنرل منیجر ز ،ڈپٹی جنرل منیجرز ،ذونل منیجرز ،ڈسٹرکٹ منیجرز اور ٹیکنالوجی کالجز کے سٹاف اور طلبہ اس تقریب میں آن لائن شامل ہوئے ۔

لاہور سے مزید