• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں سے عوام پریشان اور معیشت تباہ ہوگئی‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ اور معیشت کی تباہی کا ارادہ کرلیا۔ مہنگائی میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی کا شکار ہے رہی سہی کسر بجلی کی ناروا وطویل لوڈشیڈنگ نے پوری کردی۔ روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے اب زراعت کا شعبہ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ پورے بلوچستان خصوصاً نوشکی اور اس کے دیہی علاقوں میں ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان اور زراعت کو تباہ کردیا۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہر شعبے میں ناکام ہوگئے ۔ مہنگائی و بیروزگاری تبدیلی سرکار کے عوام کیلئے تحفے ہیں۔ ہر روز بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا جارہا ہے لیکن اس کے برعکس بلوچستان بھر اور خصوصاً نوشکی اور اس کے دیہی علاقے بجلی کی ناروا و طویل لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں جہاں کے عوام کا ذریعہ معاش زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ۔ نوشکی میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے باغات اور فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے عوام شدید پریشان اور دو وقت کی روٹی کے بھی محتاج ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا ہر شے عوام کی دسترس سے باہر کردی گئی۔ انہوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوشکی اور اس کے دیہی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین