• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان سمیع نے علیزے سے تعلق پر خاموشی توڑ دی

اداکار نعمان سمیع نے اداکارہ علیزے شاہ سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ مبینہ طور پر دونوں اداکاروں نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا تھا۔

ایک صارف نے نعمان سمیع کو پیغام لکھا اور علیزے سے تعلق کے حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اخلاقی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔

صارف نے لکھا کہ پہلے آپ لوگ اپنی دوستی خود ہی پبلک کرتے ہیں پھر بریک اپ کی خبر دے کر لطف اندوز ہوتے ہیں، کیا آپ اپنے چاہنے والوں کو یہ ترغیب دے رہے ہیں؟


نعمان سمیع نے صارف کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور لکھا کہ بہت ہی نیک خیال ہیں، ویسے اسلام میں تہمت لگانا گناہ ہے۔

نعمان نے یہ بھی لکھا کہ ’کیا آپ کو یہ یقین ہے کہ اس انسان نے حرام کام کیا ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس سے قیاس کیا جارہا تھا کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے۔

علیزے کی حالیہ پوسٹ پر بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی لُک کے ساتھ نئی شروعات کی ہے، اداکارہ کا کیپش بھی کچھ اسی متعلق ہے۔


انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی پالتو بلی کو اٹھائے ایک پوسٹ کی جس کے کیپشن میں معروف امریکی سنگر کیٹی پیری کے گانے ’وائڈ اویک‘ کا انتخاب کیا جو مارچ 2012 میں ریلیز ہونے والے اسٹوڈیو البم ’ٹین ایج ڈریم‘ میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ دونوں حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام رتے دکھائی دئیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پزیرائی ملی۔

تازہ ترین