آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

متحدہ عرب امارات کا 2024 میں بغیر پائلٹ خلائی مشن چاند پر بھیجنے کااعلان


متحدہ عرب امارات نے 2024 میں چاند پر بغیر پائلٹ خلائی مشن بھیجنے کااعلان کردیا۔ یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمدبن راشد المختوم نے چاند پرخلائی مشن بھیجنے کے حوالے سے اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اماراتی ساختہ چاند ایکسپلورر، راشد 2024 میں چاند کی سطح پر اترے گا۔

جس کے بعد یو اے ای چاند ایکسپلورر بھیجنے والا عرب دنیا کا پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک بن جائےگا۔ مشن کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر، ڈیٹا بین الاقوامی سطح پر تحقیقی مراکز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

چاند پر تحقیق کرنا متحدہ عرب امارارت کی خلائی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ چاند پر بھیجنے والا ایکسپلورر مکمل طور پر اماراتی سرزمین پر اماراتی انجینئرز کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید