• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: دو طیاروں کی فضا میں ٹکر، فائٹر جیٹ F-35B تباہ

امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ F-35B منگل کو فضا میں ری فیولنگ کرنے والے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ گرنے کا یہ واقعہ کیلی فورنیا کی ایمپیریل کاؤنٹی میں پیش آیا۔

تاہم اس دوران لڑاکا طیارے ایف 35 بی کا پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی تھرڈ میرین ایئرکرافٹ ونگ کے مطابق ری فیولنگ کرنے والے طیارے نے تصادم کے بعد باحفاظت کریش لینڈنگ کرلی۔

تازہ ترین