• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی، اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے سے تفصیلات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی کےخلاف دائر درخواست پر اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے 5 نومبر کوتفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ بتایا جائے، دور حاضر میں ڈیجیٹل کرنسی جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کیوں نہیں کیے جارہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کرپٹو کرنسی پر اجازت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں، دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی چل رہی ہے پاکستان میں کیوں بند ہے۔ اسٹیٹ بینک کے وکیل نے بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، اسے ریگولر نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب تک کرپٹو کرنسی کو ریگولر کیوں نہیں کیا گیا، درخواست میں مین فریق اسٹیٹ بنک ہے اسے جواب دینا ہوگا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے۔ دوران سماعت اسٹیٹ بینک کے تحریری جواب میں ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کے اطلاق کی مخالفت کی گئی ہے۔

تازہ ترین