اسلام آباد(ایجنسیاں) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ کرپشن کے ماہر خود کو نیلسن منڈیلا سمجھتے ہیں ‘ گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق آپ کا جعلی پروپیگنڈا عوام رد کر چکے ہیں‘ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے چھوٹے میاں گرفتار ہوئے ہیں ۔بدھ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹرشہبازگل کا کہناتھاکہ موصوف منی لانڈرنگ ٹی ٹیزکا جواب نہ دینے پر گرفتار ہوئے ہیں‘موصوف ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے برآمدگی کا جواب نہ دینے پر گرفتار ہوئے ، جعلی شیر احتساب سے بھاگنے کی لاحاصل کوشش کر رہے ہیں ۔